سینئر اداکارمسعود اخترکی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اور سینئر اداکارمسعوداخترکو ناسازی طبیعت کے باعث سرگنگارام اسپتال میں داخل کرادیاگیا۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسعوداخترچند دنوں سے بہت بیمارہیں، انہوں نے گزشتہ چار روز سےکھاناپینا چھوڑ دیا ہے۔ اہلیہ نے مزید کہا مسعود اختر نہ چل پارہے ہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں، صبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال داخل کرادیاہے۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے ان کی صحت یابی کےلئے دعاکی اپیل بھی کی۔ واضح رہے کہ اداکارمسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل چکا ہے۔