یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، تیل اور دیگر اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری شروع ہوگئی، حکومت کو گھی، آئل اور سرف سمیت کئی اشیا مہنگی کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ یوٹیلیٹ اسٹورز پر ایک بار پھر اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس بار حکومت کو مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، کپڑے دھونے کے سرف، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔