پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 127.99 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی

کراچی: (کوہ نورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 127.99 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 45083.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 0.28 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 8 کروڑ 98 لاکھ 31 ہزار 188 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔