ایف آئی اے کا ایکشن، حوالہ ہنڈی میں ملوث 13 رکنی گروہ گرفتار

کراچی: (کوہ نورنیوز) شہر قائد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ایکشن، مختلف چھاپے مار کارروائیوں میں بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایما پر انکے پاکستانی نیٹ ورکس کو حوالہ ہنڈی، امداد اور رقوم کی ترسیل میں ملوث 13 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر شہر کے 4 مختلف مقامات پر چھاپے مارے ، اس دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 13 افرادگرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کا تعلق بیرونی انٹیلی جنس سے بتایا جاتا ہے اور ان میں نجی منی ایکسچینج کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے 18 ہزار امریکی ڈالر،2 کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی بر آمد ہوئی ، ملزمان بیرونی انٹلیجس ایجنسی کی ایما پر انکے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام بھی کرتے تھے اور پاکستان سے حساس نوعیت کی معلومات بیرونی ایجنسی کو فراہم کرتے تھے ، ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی میں بھی پائے گئے جبکہ یہ گروہ گزشتہ 7 سالوں سے پاکستان میں متحرک تھا۔