روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

کراچی: (کوہ نورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اورقیمت 176 روپے 72 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔