قلات: مسافر کوچ اور کار میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ قلات منگچر کے بدرنگ ڈویژنل کمپلیکس ایریا میں مسافر کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ انتظامیہ نے لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔