شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا

لاہور: (کوہ نورنیوز) شدید دھند کے باعث تاحد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔شہری موٹروے پر سفر سے قبل ہیلپ لائن 130 سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔