ایشز سیریز، پانچویں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا

ہوبارٹ: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالیے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بہترین ثابت ہوا اور انگلینڈ کے پہلے چار کھلاڑی جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنرصفر، عثمان خواجہ چھ، مارنس لبھوشین 44اور سٹیو سمتھ صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔تاہم ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور کیمرون گرین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور لمبی پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹریوس ہیڈ 101 جبکہ کیمرون گرین 74رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو ایلکس کیری 10 جبکہ مچل سٹارک صفر رنز پر کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ اور آؤٹلی رابنس نے دو،دو جبکہ مارک ووڈ اور کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔