حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن: شہباز شریف آج فضل الرحمان سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگی، جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کی تحریک، لانگ مارچ کو کامیاب بنانے پر مشاورت کی جائے گی۔ ملاقات میں منی بل کو ناکام بنانے کی حکمت عملی اور سانحہ مری میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔