آصف زرداری نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا دی

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) سابق صدر آصف علی زردری نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گرادی۔ سرگودھا سے پی ٹی آئی کے این اے 92 سے ٹکٹ ہولڈر نعیم الدین سیالوی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان سا بق صدر سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے وفد کے ہمراہ آصف زرداری سے ملاقات کی اور پی پی میں شمولیت اختیار کی۔ ملاقات کے موقع پر پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ، پی پی پی سرگودھا کے ڈویژنل صدر تسنیم قریشی، ضلعی صدر نعمان موہوٹہ، سٹی جنرل سیکریٹری میاں جاوید امجد اور حمید درانی بھی موجود تھے۔