پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلی

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلی۔ سعودی عرب میں سفیر بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازیں حاصل کی گئیں،پی آئی اے کنٹری منیجر کی سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے عہدیدار علی رجب سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ہفتہ وار 33 پروازوں کی تعداد بڑھا کر 48 کردی، سعودی عرب کیلئے پروازوں میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی۔ سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پاکستانیوں کی سفری ضروریات پوری کرنے میں پیش پیش رہتی ہے، ضرورت پڑی تو مزید پروازوں کی اجازت حاصل کی جائے گی۔