گلوکار امانت علی کے والد استاد نزاکت علی انتقال کرگئے

لاہور: (کوہ نورنیوز) پاکستان کے معروف گلوکار امانت علی کے والد انتقال کرگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کے نوجوان گلوکارہ امانت علی نے اپنے والد استاد نزاکت علی خان کے انتقال کی خبر شیئر کی۔ امانت علی کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام سٹوری پوسٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ امانت علی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔ انسٹاگرام سٹوری میں یہ بھی بتایا کہ گلوکار کے والد کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔ امانت علی نے اپنے والد کے قُل شریف کے حوالے سے بھی مداحوں کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جبکہ گلوکار کی ٹیم کی جانب سے بھی گلوکار کے والد کی مغفرت کے لیے دُعا کی گئی۔ استادحامد علی خاں،استاد غلام علی خاں،شفقت علی خاں،سجاد علی،حمیر اچنا،شبنم مجید،حمیر اارشد،سائرہ نسیم،ولی حامد،ساحر علی بگا،عینی طاہرہ، شاہدہ منی،جواداحمد،میگھا،عینی خان سمیت دیگر نے استاد نزاکت علی خاں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خدا کی ذات مرحوم کی اگلی منزلیں آسان کرے اوراہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔