رحیم یار خان:غیرت کے نام پر 4خواتین قتل

رحیم یار خان: (کوہ نورنیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4خواتین کو قتل کردیا گیا۔ رحیم یار خان میں قتل کا واقعہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر غیرت کے نام پر چار خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ترجمان رحیم یار خان پولیس کے مطابق خواتین کو قتل کرنے والے مبینہ ملزمان ساجد اور سلمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے رحیم یار خان میں 4 خواتین کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا حکم دیا ۔