بھارت : ایک ہی خاندان کے 9 افراد اومی کرون کا شکار

جے پور: (کوہ نورنیوز) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جےپور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوگئے ہیں۔ جے پور میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کےکیسز کی تعداد21 ہوگئی ۔ جےپور میں اومی کرون سے متاثر ہونے والے افراد حال ہی میں جنوبی افریقا سے شادی میں شرکت کرنے پہنچے تھے ۔ 8 2نومبر کو ہونے والی شادی میں کم از کم 100 افراد نے شرکت کی تھی، لیکن راجستھان کے صحت کے حکام اب تک صرف 34 کے نمونے جمع کر سکے ہیں۔ دوسری جانب نئی دلی میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، نئی دلی میں اومی کرون ویرینٹ پازیٹو شخص تنزانیہ سے واپس لوٹا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے 8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور بھارتی ریاست گجرات میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 8 ہزار 306 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے 211 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی نئی قسم 'اومی کرون' کے کیسز دنیا کے 38 ممالک میں سامنے آئے ہیں تاہم اس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں یوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کنہا ہے کہ وہ تشویش کا باعث بننے والے ویریئنٹ کے بارے میں شواہد اکٹھے کر رہا ہے کیونکہ دنیا بھر کے ممالک اسے پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں