سال 2021 کی ٹاپ 10 ایموجیز کی فہرست جاری

لاہور: (کوہ نورنیوز) کوڈ کنسورشیم نے 2021 میں 10 سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز کی فہرست جاری کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ہم الفاظ کیساتھ ایموجیز کا استعمال بھی کرتے ہیں جو تاثرات کی ترجمانی کرتے ہیں جن میں سے کچھ بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ یونی کوڈ کنسورشیم نے 2021 میں 10 سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز کی فہرست جاری کی ہے۔ نئی فہرست میں میں زیادہ تر 2019 کے ایموجیز ہی ہیں۔کمپنی نے 2020 میں دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز کی فہرست جاری نہیں کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس سال بھی فہرست میں سب سے اوپر وہی ایموجی ہے جو کافی عرصے سے سب کو پیچھے چھوڑے ہوئے ہے، ٹیئر آف جوائے یعنی وہ ایموجی جو ہنسی کے ساتھ آنسوؤں کو دکھاتا ہے۔ دوسرے نمبر پر دل یا ریڈ ہارٹ ایموجی ہے۔ تیسرے نمبر پر رولنگ آف دی فلور لافنگ پھر تھمب اپ سائن چوتھے نمبر پر ہے۔جبکہ پانچویں نمبر پر رونے والے چہرے کا ایموجی لاؤڈلی کرائنگ فیس ہے۔ فہرست میں بندھے ہوئے ہاتھ والا ایموجی چھٹے نمبر پر ہے، فیس بلوئنگ کا ساتواں نمبر ہے۔ تین دلوں کے ساتھ مسکراتے چہرے والے ایموجی کے حصے میں 8 واں نمبر آیا، مسکراتے چہرے اور دل والی آنکھوں کا ایموجی 9 ویں نمبر پر رہا۔ ہنستے چہرے اور ہنستی آنکھوں والا ایموجی کا فہرست میں 10 واں نمبر ہے۔