دلیر ماں بچے کو تیندوے کے منہ سے زندہ بچالائی

بھارت: (کوہ نورنیوز) اولاد سے ماں کی محبت اور اس کے لیے قربانیوں کی مثالیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن اولاد کی حفاظت کے لیے بھی ماں ہر خطرہ مول لینے کو تیار ہوتی ہے جس کی مثال بھارت میں دیکھنے کو ملی۔ ہمت اور بہادری کا یہ مظاہرہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گو دے بچہ لے گیا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس خوفناک واقعے کے باوجود خاتون نے ہمت نہ ہاری اور اپنے دوسرے بچوں کوجھونپڑی میں بند کرکے تیندوے کے تعاقب میں جنگل کی طرف بھاگی۔ بچے کو تیندوے سے بچانے کے جنگ میں خاتون خود بری طرح زخمی ہوگئی اور بچے کو بھی زخمی آئے لیکن دلی ماں نے اسے خونخوار جانور کے شکنجے سے زندہ نکال لیا۔