عذرا پیچوہو کا وفاق سے بوسٹر شاٹس لگانے کیلئے ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ

کراچی: (کوہ نورنیوز) سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وفاق سے فائزر اور موڈرنا کا بوسٹر شاٹس لگانے کیلئے ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا کہنا تھاکہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں، اس وائرس میں جینیاتی طورپر 30 سے زائد تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ویکسین لگانے والوں کو اگر وائرس لگتا ہے تو جینیاتی تحقیق کریں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ وفاق سے کہاکہ ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ دوبارہ شروع کریں اور بوسٹر لگانے کیلئے ویکسین دیں۔ انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ 10 لاکھ فائزر، 5 لاکھ موڈرنا اور پانچ لکھ آسٹرزینیکا ویکسین دی جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بوسٹر لگانا ضروری ہے۔