بنگلا دیشی کرکٹر محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ: (کوہ نورنیوز) بنگلا دیشی ٹیم کے آل راونڈر محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ باضابطہ طور پر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے 12 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں 50 میچ کھیلے اور 2 ہزار 914 رنز بنائے جبکہ 43 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اس دوران انہوں نے 5 سنچریاں اور 16 ففٹیز کیں جبکہ 6 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔ محمود اللہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے ملک کیلئے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل (26 نومبر) سے شیڈول ہے۔