جونیئر ہاکی ورلڈ کپ،جرمنی نے پاکستان کو شکست دیدی

بھوبنیشور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ بھارتی شہر بھوبنیشور میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے روز پاکستان اور جرمنی کا میچ ہوا، جرمن کھلاڑیوں نے دو گول کر کے برتری دکھائی ۔ پاکستان کی جانب سے 18 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہدنے فیلڈ گول کر کے سکور دو ایک کر دیا ،ٹیم جرمنی نے مزید تین جبکہ پاکستان جونیئرز ہاکی کے حماد انجم کے گول نے پانچ دو کے سکور پر میچ مکمل کیا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ مصر سے 27نومبر کو کھیلے گی۔