شاہد کپور فلم سازوں کے سامنے بھکاری بننے پر مجبور

ممبئی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور فلمسازوں کے سامنے بھکاری بننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ شاہد کپور کی فلم ’جرسی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، ٹریلر کی لانچنگ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’کبیر سنگھ‘ کی ریلیز کے بعد مجھے سب کے سامنے بھکاری کی طرح جانا پڑا، میں ان لوگوں کے پاس گیا جنہوں نے فلموں سے کروڑوں روپے کمائے۔ شاہد کپور نے مزید کہا کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا، یہ میرے لیے بالکل نئی بات تھی، بالی وڈ میں 15 سے 16 سال گزارنے کے باوجود میں نے اتنی رقم نہیں کمائی، جب میرے ساتھ ایسا ہوا تب مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میں کیا کروں۔ شاہد کپور کی فلم ’جرسی‘ 31 دسمبر کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اداکار کو آخری بار 2019ء میں فلم ’کبیر سنگھ‘ میں دیکھا گیا تھا۔