رواں مالی سال مہنگائی کی شرح7سے 9فی صد رہنے کا امکان ہے:اسٹیٹ بینک

کراچی: (کوہ نورنیوز) اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح7سے 9فی صد رہنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 4سے 5فی صد اور ترسیلات زر 32ارب 50کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال برآمدات 27ارب 50کروڑ ڈالر ،درآمدات 63ارب 50کروڑ ڈالر،تجارتی خسارہ 36ارب ڈالر اورمالیاتی خسارہ 7اعشاریہ 3فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ بینک دولت پاکستان کے مطابق جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 3فی صد تک رہنے کا امکان ہے،معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے باعث محصولات اورمعاشی سرگرمیوں کے باعث درآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ ترقیاتی اخراجات میں اضافے کے باعث تعمیراتی صنعت میں ترقی ہوئی اور فصلوں کے لیے امدادی پیکج سے زرعی شعبے کو مزید فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔