عمران خان عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: (کوہ نورنیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ ملک میں گیس کی قلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انہوں کا کہنا ےہ کہ گیس نہ ہونے سے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے جب کہ وزرا گیس بحران حل کرنے کے بجائے مناظروں کے چیلنج میں مصروف ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گیس سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بروقت ایل این جی منگوا لیتی تو یوں گیس کی قلت نہ ہوتی، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کومکمل کرلیا جاتا تو توانائی بحران کا سامنا نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا، مہنگی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دور کردی۔