وزیر اعلیٰ پنجاب کا قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

لاہور: (کوہ نور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنےسیکیورٹی حکام کو قانون ہاتھ میں لینےوالےعناصر کےخلاف قانون کےتحت سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کالعدم تنظیم کےمظاہرین کےتشدداورفائرنگ سےشہیدہونےوالےپولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیااورشہیدپولیس اہلکاروں کےلواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب حکومت شہداء کے غمزدہ خاندانو ں کے غم میں برابر کی شریک ہے، پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،پولیس اہلکاروں نے فرائض کی بجاآوری میں اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنےکہا کہ قانون کی عملداری کو ہر صو رت یقینی بنایا جائے گا اور افسوسناک واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،حکومت صوبے میں امن عامہ برقرار رکھنے کی ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔