بڑا کپ، بڑا میچ، یک طرفہ مقابلہ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

دبئی: (کوہ نور نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے دی۔ پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 152 رنز کا ہدف اننگز کے 17.5 اوور میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے فلک شگاف چھکا لگا کر نصف سنچری مکمل کی جب کہ محمد رضوان نے بمرا کو چوکا لگا کر ففٹی بنائی۔بھارت کا پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑنے کا عظم لیے بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد رضوان نے پراعتماد انداز میں بھونیش کمار کو پہلے چوکا اور پھر چھکا رسید کیا۔ دوسرے اوور کے لیے آئے محمد شامی کو کپتان بابراعظم نے چوکا رسید کیا۔