بھارت کے 151 رنز: پاکستان جیت کی جانب گامزن، بابر کے بعد رضوان کی بھی نصف سنچری

دبئی: (کوہ نور نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے 14 اوور کے اختتام میں بغیر کسی نقصان کے 116 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت کے لیے 34 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے فلک شگاف چھکا لگا کر نصف سنچری مکمل کی جب کہ محمد رضوان نے بمرا کو چوکا لگا کر ففٹی بنائی۔