ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کیخلاف 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان پر 71 رنز بنالیے

دبئی: (کوہ نور نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار آغاز کیا اور پہلے اوور میں شاہین شاہ نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو صفر پر پویلین بھیجا۔ کے ایل راہول3 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 31 رنز پر گری جب حسن علی نے سوریا کمار کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنٹ کے درمیان 53 رنز کی شراکت ہوئی تاہم بھارتی ٹیم کا اسکور 84 رنز پر پہنچا تو رشبھ پنٹ 39 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا 13 اور ہاردک پانڈیا 11 رنز بناسکے۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 اور رشبھ پنٹ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں ڈیو فیکٹر اثر انداز ہوگا اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔