'جس حکومت کو دھاندلی نے جنم دیا ہو اسے بلدیاتی الیکشن کرانےکا کوئی حق نہیں'

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ قوم اور ملک کو اس حکومت سے نجات دلانا وقت کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کررہے ہیں، موجودہ حکومت، ناجائز ، نااہل اور ظالمانہ ہے جو قوم پر مسلط ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم اور ملک کو اس حکومت سے نجات دلانا قوم سے ہمدردی اور وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک میں صاف شفاف اور غیرجانب دارانہ الیکشن فوراً اور جلد از جلد چاہتی ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ جس حکومت کو خود دھاندلی نے جنم دیا ہو اسے ملک میں بلدیاتی الیکشن کرانےکا کوئی حق ہے اور نہ کوئی جواز حاصل ہے۔