سویڈن کے نوجوان گلوکارنیلز گرون برگ فائرنگ سے قتل

سٹاک ہوم: (کوہ نور نیوز) سویڈن کے نوجوان گلوکار نیلز گرون برگ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈش پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نیلز گرون برگ کو جنوبی سٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے ہیمربائی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور قتل کا یہ واقعہ بظاہر دو جرائم پیشہ گروہوں کے تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس گلوکار پر فائرنگ کرنے والے 2مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے ۔