آریان کی ضمانت کیلئے شاہ رخ رات بھر قانونی ماہرین کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھے رہے

ممبئی : (کوہ نور نیوز) گزشتہ روز ممبئی کی سیشن عدالت سے آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کیے جانے کے بعد شاہ رخ اور گوری کی امیدیں اب ممبئی ہائی کورٹ سے وابستہ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے عدالت میں آریان کے خلاف اہم ثبوت پیش کیے اور عدالت سے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔این سی بی نے دعویٰ کیا کہ آریان مستقل طور پر اداکارہ کے ساتھ منشیات کی خریدوفروخت کے حوالے سے رابطے میں تھے۔ این سی بی کے مؤقف پر عدالت نے آریان کی ضمانت مسترد کی جس کے بعد اب شاہ رخ نے بیٹے کو جیل سے باہر نکالنے کے لیے ممبئی ہائیکورٹ سے امیدیں لگالی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کیے جانے کے بعد شاہ رخ گوری سکتے میں ہے اس حوالے سے منت میں شاہ رخ قانونی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلی سماعت پر آریان کی ضمانت کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور اس سلسلے میں شاہ رخ نے قانونی ماہرین سے طویل گفتگو کی اور پوری رات ان کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھے رہے۔