پاک بھارت ٹاکرا: ساجد حسن ٹیم کیلئے دعا کرنے پہاڑوں پر پہنچ گئے

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار ساجد حسن نے اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دعا کرنے کی غرض سے پہاڑوں کا رخ کرلیا۔ ساجد حسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ہنزہ میں ہوں اور یہاں پہاڑوں پر پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے مقابلے کیلئے دعا کرنے آیا تھا۔اداکار نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان بھارت کو اتنی بری طرح شکست دے کہ ہم ایک مرتبہ پھر کشمیر کا مسئلہ آگے لے کر آئیں، کل بہت مزے دار میچ ہے جسے ہمیں کھیل کی طرح ہی لینا چاہیے۔ ساجد حسن نے قومی ٹیم سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں جو بھی جیتے اسے مبارکباد دینی چاہیے لیکن ہمیں اپنی ٹیم سے پرامید بھی ہونا چاہیے کہ وہ ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے۔ یاد رہے کہ 24 اکتوبر بروز اتوار کی شام 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔