عمران اشرف گلوکار بن گئے، پہلا گانا ریلیز کر دیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) اداکار عمران اشرف نے ڈرامہ انڈسٹری سے ہٹ کر اب میوزک انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور وہ گلوکار بن گئے ہیں۔ عمران اشرف کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا پہلا ویڈیو سانگ تیرا دیوانہ شیئر کیا گیا ہے جسے عمران اشرف کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ عمران اشرف نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اُن کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کو بھی اس ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔