صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طلب کر لیا، یہ اجلاس 14 اکتوبر بروز جمعرات کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا، اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔