افسران کو بلیک میل کرنیوالی دوشیزہ گرفتار،نازیبا ویڈیوز برآمد

لاہور: (کوہ نور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )سائبر ونگ نے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مارکر مختلف اداروں کے افسران کو بلیک میل کرنے والی دوشیزہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اداروں کے افسران نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو درخواست دی اور استدعاکی کہ حنا محمود نامی خاتون بلیک میل کر رہی ہے۔ افسران کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر ونگ نے حنا نامی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ حنا محمود کے موبائل سے درجنوں نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمدہوئیں جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔