نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانے ڈاکٹر کی ٹریننگ برخاست

لاہور: (کوہ نور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانے ڈاکٹر کی ٹریننگ برخاست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عبداللہ حارث کو نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی جانب سے متعلقہ ڈاکٹر کی گرفتاری کی تفتیش کی گئی تو موبائل سے مزید پچاس ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ حارث یورالوجی میں پی جی ار ڈاکٹر تھا جبکہ وہ جناح برن یونٹ میں روٹیشن پر ڈیوٹی کر رہا تھا۔