بھارتی شائقین گلین میکسویل اور ڈین کرسٹین کوگالیاں دینے لگے

دبئی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) رائل چیلنجرز بنگلور کے آئی پی ایل سے باہر ہوتے ہی بھارتی شائقین آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور ڈین کرسٹین کو گالیاں دینے لگے۔ گزشتہ روز ایلیمینیٹر میں میکسویل گزشتہ 6 اننگز میں پہلی مرتبہ 40 سے کم رن پرآؤٹ ہوئے، انھوں نے کہا کہ آن لائن ملنے والی گالیاں توہین آمیز ہیں۔ دوسری جانب کرسٹین نے کہا کہ میری پارٹنر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گالیاں دی گئیں، انھوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، اس کو برداشت کرنا چاہیے، اب میکسویل اور کرسٹین آسٹریلیا کے ورلڈ کپ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔