سٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی

کراچی: (کوہ نور نیوز) ملک پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 661.30 پوائنٹس گر گیا جس کے باعث 100 انڈیکس 43221.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.51 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 63 لاکھ 19 ہزار 567 شیئرز کا لین دین ہوا، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔