علی ظفر کے لارشاپیخوار کا راج

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفر کے پشتوگانے نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ان کے گانے لارشا پیخوار نے یوٹیوب پر 16 ملین ویوز حاصل کر لیے ہیں۔ علی ظفر کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے پشتو ویڈیو سانگ نے صرف20 دن میں یو ٹیوب پر سولہ ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں ۔ مداحوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی کے بعد میوزک ٹرینڈنگ میں کئی دنوں سے گانا نمبر ون پوزیشن پر بھی قبضہ کیے ہوئے ہے۔ علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر گانے کے ویوز اور ٹرینڈنگ کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے