سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، انٹرنیٹ ٹریفک بحال

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ سب میرین کیبل میں خرابی کو مکمل طور پر دور کردیا گیا ہے۔پی ٹی اے کا کہناہےکہ فجیرہ کے مقام پر خراب ہونے والی 40 ٹیرا بائیٹ کی کیبل کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز فجیرہ کے مقام پر زیر آب 40 ٹیرا بائیٹ کی ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی تھی۔