ٹوئٹر میں ‘سافٹ بلاک’ کا نیا فیچر

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے اپنے لاکھوں صارفین کے لیے پرائیوسی فیچر متعارف کرایا ہے جسے سافٹ بلاک کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب صارفین اپنی کسی فولور سے تنگ ہیں تو وہ بڑے آرام سے اسے اپنے فولورز کی لسٹ سے ہٹا سکیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگا۔ لسٹ سے نکالے گئے افراد اپنی ٹائم لائن میں آپ کی ٹوئیٹس نہیں دیکھ سکیں گے مگر ان کے پاس ڈائریکٹ میسج کا آپشن ضرور ہوگا۔ لسٹ سے ہٹانے والے صارفین کو آگاہ نہیں کیا جائے گا جبکہ وہ دوبارہ اس صورت میں فالو کرسکیں گے اگر آپ نے انہیں بلاک نہیں کیا ہوگا۔ اس فیچر کی آزمائش ایک ماہ سے جاری تھی اور اب اسے متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے صارفین کے پاس ان فولو کا آپشن نہیں تھا بلکہ انہیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔ اس فیچر کے استعمال کے لیے صارفین کو اپنی پروفائل میں فولورز میں جانا ہوگا اور وہاں تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں فالوور کو ہٹانے والے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔ فیچر کے تحت ان فولو کرنے والوں کو نوٹیفیکشن نہیں بھیجا جائے گا جس سے اسے یہ پتہ چل سکے کہ وہ لسٹ سے نکالا جا چکا ہے لیکن اگر اسے یہ معلوم ہو جاتا ہے تو وہ دوبارہ فولو کر سکتا ہے۔