حجاب نہ پہننے پر خاتون پر تشدد

مصر : (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) مصر میں خاتون فارماسسٹ کو کام کرنے والی ساتھی خواتین نے حجاب نہ پہننے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے سے متعلق وڈیو میں طبی مرکز کی دو خواتین ایزیس نامی خاتون کو بری طرح پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ خواتین نے ایزیس کے بال پکڑ کر اسے گھسیٹنے کی بھی کوشش کی تاہم مرکز کے دیگر ملازمین نے خاتون فارماسسٹ کو مزید تشدد سے بچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایزیس کو اپنی ساتھی خواتین کی جانب سے کافی عرصے سے برے برتاؤ کا سامنا تھا۔ اس روز ان خواتین نے ایزیس کو حاضری کے رجسٹر میں دستخط کرنے سے روک دیا۔ اس پر معاملہ جھگڑے اور پھر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ نوجوان فارماسسٹ نے اپنی دیگر تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں اس پر جسمانی تشدد اور حملے کے نشانات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔ مقامی گورنر نے واقعے کی تحقیقات اور تمام قانونی اقدامات کیے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔