قومی ٹی 20کپ کا آغاز:بلوچستان کا ناردرن کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف

راولپنڈی (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد پاکستانیوں کو کھیل سے محظوظ کرنے کے لیےقومی ٹی 20ٹورنامنٹ کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آغاز ہوچکا ہے جس میں بلوچستان نے ناردرن کو جیت کے لئے 140سکور کا ہدف دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 کپ کے افتتاحی میچ میں بلوچستان نے دعوت ملنے پر بیٹنگ شروع کی جنہیں چھ رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ، کپتان امام الحق 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔بلوچستان کی چھبیس رنز پر دوسری اور پچاس کے مجموعے پر تیسری وکٹ گری، کپتان شاداب خان سمیت باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ نے حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دیا دیگر بیٹسمینوں میں عبدالوحید بنگلزئی24،بسم اللہ خان10،اکبر الرحمان24،ایاز تصور4 اور کاشف بھٹی 24رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عماد بٹ34رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور عمیدآصف3سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ناردرن کی جانب سے سہیل تنویر نے 1،زمان خان نے 1،محمد نواز نے 2جبکہ حارث رؤف نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ افتتاحی میچ میں محمد آصف اور غفار کاظمی امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔