سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر 300.36 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 45296.88 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ11 لاکھ 99 ہزار 565 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔