امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 35 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 168 روپے 68 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 03 پیسے ہو گئی ہے۔