باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ کی تیاری کا انکشاف

پشاور : (کوہ نور نیوز) ایف آئی اے نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ کی تیاری کے انکشاف کے بعد لیبارٹری کے انچارج سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاورکے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ تیاری کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد ایف آئی اے نے لیبارٹری کے انچارج سمیت 6افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران مسافر سے 2کورونارپورٹس برآمد ہوئیں ، مسافر کے پاس کورونا پازیٹو اور نیگیٹو دونوں رپورٹس موجود تھیں۔ مسافر نے کورونا کی جعلی رپورٹ پشاور ایئرپورٹ پر واقع نجی لیبارٹری سے لی تھیں ، جس کے بعد ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرکے تحقیقات شروع کردیں۔