خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دینے والا عجیب الخلقت کیڑا

برازیل: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) ہماری دنیا عجیب و غریب جانداروں سے بھری ہوئی جن میں برازیل کے بارانی جنگلات کا ایک عجیب و غریب کیڑا بھی شامل ہے۔ اپنی ظاہری کیفیت کی بنا پر یہ اس دنیا کی مخلوق نہیں لگتا جبکہ بعض افراد نے اسے سائنس فکشن فلم کا کردار قرار دیا ہے۔ اس کیڑے کا حیاتیاتی نام ’بوسائیڈیئم گلوبیولارے‘ ہے جسےبرازیل کا ٹری ہوپر کہا جاتا ہے۔ اس کیڑے کی جسامت مٹر کے دانے جتنی ہے۔ یہ کیڑا الگ تھلگ رہتے ہوئے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کے سر پرچار سے پانچ گیند نما ابھار ہیں جو کسی اینٹینا کی طرح لگتے ہیں۔ اس پر باریک بال ہوتے ہیں جو شاید کسی سینسر کا کام کرتے ہیں۔ تاہم سائنسداں اب بھی اس کے اصل کردار سے واقف نہیں۔ اسی کیڑے کی دیگر اقسام پر بارہ سنگھے کی طرح کی ساخت ہوتی ہی جو اسے مزید ہولناک بناتی ہیں۔ بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گول ساختوں سے بھرا کیڑے کا جعلی سر کسی سینگ کی مانند ہے جس سے وہ دوسروں پر حملہ کرتا ہے لیکن اس کے ویڈیو ثبوت نہیں مل سکے۔ دیگرماہرِ حشرات کے مطابق یہ عجیب و غریب سر ایک طرح کی فنگس سے ملتے جلتے ہیں جن کی بدولت وہ چیونٹیوں کے دماغ کو قابو کرکے انہیں زومبیز بناتی ہیں۔ آخر میں یہ فنگس چیونٹیوں کو اندر سے پھاڑ کر باہر نکل آتی ہے۔ ٹری ہوپر درحقیقت سیکیڈا کیڑے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی 3000 ذیلی اقسام ہیں جو انٹارکٹیکا چھوڑ کر دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔ تاہم برازیلی کیڑا اس سے قدرے مختلف ہے۔