ماہرہ خان کس کی پرفارمنس کی فین ؟

لاہور: (کوہ نور نیوز) سپر اسٹار ماہرہ خان کے لاکھوں مداح ہیں جو انہیں کبھی ٹی وی، کبھی فلمز اور کبھی اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھنے کا انتظار کرتے ہیں، اس بار بھی لکس ایوارڈز میں مداح ماہرہ کی پرفارمنس کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن ماہرہ خان کسی کی پرفارمنس کی مداح ہیں؟ اس کا جواب ماہرہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے کیا۔ ماہرہ نے لکھا کہ ان کی آج تک کی پسندیدہ پرفارمنس شان اور صائمہ کی ہے، جو انہیں آج تک یاد ہے۔پاکستانی فلموں کی مشہور جوڑی شان اور صائمہ نے 2010 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ‘تیرے عشق نچایا’ پرکلاسیکل فارمنس دی تھی، جس پر انہیں خوب سرایا گیا تھا۔لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 سے قبل ماہرہ خان کی ماضی کی ڈانس پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اس بار بھی ان کی پرفارمنس کا انتظار کر رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شوبز کے پیج نے ماہرہ کی پرفارمنسس کی ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ بات قبول کرتے ہیں کہ وہ ماہرہ کو لے کربائیسڈ ہیں، جس پر ماہرہ نے بھی ان سے پیار کا اظہار کیا۔