گوگل کی غلطی ، سام سنگ گلیکسی کی تفصیلات لیک

لاہور: (کوہ نور نیوز) گلیکسی ایس 21 ایف ای کب متعارف کرایا جائے گا اس بارے میں کمپنی کی جانب سے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی ہیں، تاہم گوگل نے غلطی سے اس فون کی تفصیلات اپنی اے آر کور سپورٹ ویب سائٹ پر جاری کردیں ہیں۔ جس کے مطابق یہ ڈیوائس سپورٹ ڈیپتھ اے پی آئی سے لیس ہوگی۔ جنوبی کورین کمپنی فین ایڈیشن میں وہی فلیگ شپ فیچرز موجود ہوں گے جو گلیکسی ایس 21 میں ہیں مگر قیمت نمایاں حد تک کم ہوگی۔ حال ہی میں گوگل نے یہ تصدیق بھی کی تھی کہ ایس 21 ایف ای 2 ورژنز 2 مختلف پراسیسر ایکسینوس اور اسنیپ ڈراگون کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ ایک ورژن میں سام سنگ کا اپنا تیار کردہ ایکسینوس 2100 جبکہ دوسرے میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر ہوسکتا ہے۔ اس فون میں الٹرا سونک فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہوگا، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس، ہائی ریفریش ریٹ اسکرین، وائرلیس چارجنگ، سام سنگ پے، وائرلیس ڈیکس اور ڈولبی ایٹموس جیسے بھی فیچرز بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔اسٹوریج میں اضافے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی دی جائے گی۔ خیال رہے کہ سام سنگ نے 2020 میں پہلی بار ایس سیریز کا کم قیمت ورژن ایس 20 ایف ای کی شکل میں متعارف کرایا تھا جو بہترین فیچرز اور مناسب قیمت کے باعث بہت مقبول بھی ہوا۔