ملک میں آئندہ سال سے 5 جی کے آغاز کا اعلان

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے 5 جی کا آغاز کردیا جائے گا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کو سپیکٹرم کی فروخت سےمتعلق آگاہی دی گئی، آئندہ سال سے5جی کاآغازکردیا جائے گا۔، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر 10لاکھ حملے ہوچکےہیں، اس حوالے سے ہم ایک جامع سائبرسیکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔ فواد چودھری نے بتایا کہ بھارت نےاسرائیلی کمپنی کیساتھ پاکستانی واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کی تاہم ہم ایک جامع سائبر سیکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔