سیالکوٹ: 25 سالہ شادی شدہ خاتون کا اغوا کے بعد مبینہ گینگ ریپ

سیالکوٹ: (کوہ نور نیوز) تھانہ صدر کے علاقہ میں 25 سالہ شادی شدہ خاتون کا اغوا کے بعد مبینہ گینگ ریپ کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ میں 25 سالہ خاتون کا اغواء کے بعد مبینہ گینگ ریپ کیا گیا، خاتون کا شوہر پٹرول ڈلوانے پٹرول پمپ پر گیا، خاتون پٹرول پمپ کے باہر کھڑی تھی کہ 5 نامعلوم کار سوار خاتون کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے اغواء کر کے نامعلوم مقام پرلے گئے۔ خاتون کے مطابق 5 ملزمان نے اسے شراب پلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، گینگ ریپ کے بعد ملزمان خاتون کو اکبر آباد چوک میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ریسکیو نے متاثرہ خاتون کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق خاتون کا میڈیکل کروا یا جا رہا ہے واقع مشکوک لگ رہا ہے تاہم انویسٹی گیشن کے بعد جلد حقائق سامنے ہونگے پولیس نے تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔