سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث 379.12 پوائنٹس کی مندی

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث 379.12 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46891.34 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اور پورے کاروباری روز کے دوران 19 کروڑ 91 لاکھ 26 ہزار 574 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔